- Advertisement -

آئسکریم کی قیمت میں برسوں بعد معمولی اضافے پر کمپنی کو معافی مانگنا پڑگئی

- Advertisement -

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان کی آئسکریم بنانے والی کمپنی نے 25 برس بعد قیمت میں معمولی اضافے پر صارفین سے معافی مانگ لی۔

جاپان کی آئسکریم بنانے والی کمپنی نے 1991 کے بعد 2022 میں اپنی آئسکریم کی قیمت میں 10 ین (15 روپے 4 پیسے) کا معمولی اضافہ کیا جس کے بعد آئسکریم کی قیمت 60 ین سے بڑھ کر 70 ین ہوگئی۔کمپنی کی جانب سے آئسکریم کی قیمت میں 25 برس بعد اضافہ کیا گیا ہے، اس کے باوجود کمپنی مالک، صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے اپنے صارفین سے معافی مانگی گئی۔

جاپانی کمپنی کی انتظامیہ نے معافی مانگنے کےلیے 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھی جاری کی۔واضح رہے کہ یہ واقعہ کچھ وقت پرانا ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں آنے لگا ہے۔