- Advertisement -

وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں نرمی

- Advertisement -

عید الاضحیٰ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں نرمی کردی گئی ہے۔
ملک میں بجلی کے بحران کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اور تینوں صوبوں میں کاروباری اوقات کار متعین کئے گئے۔
کاروباری طبقے کو ہفتے کے روز کے علاوہ ہر روز رات 9 بجے تک دکانیں، کاروباری مراکز اور بازار بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تاجر تنظیموں نے مطالبہ کیا تھا کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر اوقات کار میں نرمی کی جائے۔
اس حوالے سے اسلام آباد کی انتطامیہ نے کاروباری اوقات کار میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 جولائی تک وفاقی دارالحکومت میں 16 جون کو جاری کیا گیا حکم نامہ عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے معطل کیا جارہا ہے۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 جولائی سے کاروباری اوقات کار دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔