کیا واقعی شعیب اختر کا تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا یا پھر کوئی اور ہے کہانی؟ کھیل کے میدان سے بڑی خبر

اسپیڈ میٹر کی غلطی یا حقیقت، سری لنکا کے انڈر 19 فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانہ نے مبینہ طور پر تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کے چوتھے اوور کی پانچویں ڈلیوری انھوں نے انتہائی فاسٹ کی جو وائیڈ قرار پائی، اس وقت اسکور بورڈ کے ساتھ لگے اسپیڈ میٹر پر 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ہندسہ جگمگایا۔
اب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بحث کی جا رہی ہے کہ رفتار کا اندازہ لگانے میں اسپیڈمیٹر سے غلطی ہوئی یا حقیقت میں ماتھیشا پاتھیرانا نے شعیب اختر کی تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا جو انھوں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی تھی۔
آئی سی سی کا اس حوالے سے آخری اطلاعات تک ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...