بھارتی فاسٹ بولر کی حود کشی کی کوشش، بیوی بچوں نے جان بچا لی

بھارت کے سابق فاسٹ بولر نے چند ماہ قبل خود کشی کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔
پروین کمار نے بتایا کہ ایک رات جب میرے بیوی بچے سو رہے تھے، میں نے سر پر مفلر لپیٹا، پستول اٹھائی اور گاڑی پر سوار ہوکر سنسنان روڈ پر چل پڑا۔
پستول میرے سامنے تھی، میرے ذہن میں چل رہا تھا کہ اس زندگی کا کیا فائدہ ہے مگر پھر میری نظر گاڑی میں موجود اپنے بچوں کی تصویر پر پڑی اور میں نے سوچا کہ میرے بعد میرے پھول جیسے بچوں کا کیا ہوگا۔
یہ سوچ کر میں واپس پلٹ آیا اور ماہر نفسیات سے رجوع کیا، میں نے انھیں بتایا کہ خاص طور پر جوائنٹ فیملی سے الگ ہونے کے بعد میں کافی چڑچڑا رہنے لگا اور کرکٹ کی بھی بہت زیادہ کمی محسوس کررہا ہوں، علاج کے بعد میں اب خود کو کافی بہتر محسوس کرتا ہوں۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...