کیا آصف غفور مستقبل میں آرمی چیف بن سکتے ہیں؟

کیا سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور آرمی چیف بننے کے اہل ہوں گے؟ اس حوالے سے سابق فوجی جنرل اور دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب کی جانب سے وضاحت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس پی آصف غفور کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں ترقی دے کر لیفینینٹ جنرل بنا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کیا آصف غفور مستقبل میں آرمی چیف بننے کے اہل ہو سکتے ہیں؟ تاہم امجد شعیب کا کہنا ہے کہ آصف غفور محنت کریں تو یقینی طور پر مستقبل میں وہ بھی آرمی چیف کے امیدوار بن سکتے ہیں۔ فوج میں صرف میرٹ دیکھا جاتا ہے اور محنت کرنے والا کوئی بھی افسر ترقی پا سکتا ہے۔

امجد شعیب کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف بننے کا اہل ہوتا ہے، تاہم روایت یہی ہے کہ سب سے سینئر 3، 4 لیفٹیننٹ جنرلز میں سے ہی آرمی چیف کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
دفاعی تجزیہ نگار امجد شعیب کا مزید کہنا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو اوکاڑہ میں بھیجنے کی اور کوئی خاص وجہ نہیں تھی،اوکاڑہ خالی ہو گیا تھا۔اوکاڑہ کے جی او سی جی ایچ کیو میں پوسٹ ہو گئے۔اگر آصف غفور کو یہاں سے ڈویژن میں بھیجنا ہے تو ایک اوکاڑہ ہی خالی تھا۔باقی جہگوں پر جو لوگ ہیں ان کی ابھی ملازمت کی مدت ختم نہیں ہوئی۔جب تک کسی کی مدت ملازمت پوری نہ ہو اسے وہاں سے نکالنا مناسب نہیں ہوتا۔

بہت اشد ضرورت ہو تو نکالا جاتا ہے۔اگر وہ آئی ایس پی آر میں ہی زیادہ وقت گزار دیتے تو ان کو آگے پروموشن میں مسئلہ ہوتا کیونکہ پھر تجربے میں صرف آئی ایس پی آر ہی نظر آتا۔لہذا ضروری تھا کہ ان کا تبادلہ کیا جاتا۔امجد شعیب نے مزید کہا کہ فوج کا ترجمان ہونا اور کمانڈ سنبھالنا دو الگ الگ کام ہیں۔بطور ڈی جی آئی ایس پی آر ان کی مدت ملازمت ختم ہو چکی تھی اس لیے انہیں رخصت کیا گیا۔

انہوں نے بطور ڈی جی آئی ایس پی آر بہت اچھا کام کیا۔ لیکن اس تجربے کی بنیاد پر وہ آگے کور کی کمانڈ نہیں کر سکتے اس لیے آصف غفور کو واپس فیلڈ میں جانا چاہئیے تھا۔
خیال رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے جس کے بعد میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلے کے بعد اہم بیان سامنے آیا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں جن جن سے منسلک رہا ان تمام افراد کا شکریہ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔آصف غفور نے کہا کہ پاکستانیوں نے جس قدر محبت دی اور تعاون کیا اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ آصف غفور نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...