ڈیووس میں امریکی صدر وزیراعظم پاکستان عمران سے ملاقات کریں گے: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس پہنچ گئے، وہ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی مسائل پر قابو پانےکیلئے کوششوں پریقین رکھتا ہوں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیووس میں اہم ملاقاتوں کی فہرست جاری کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ عراقی صدر ، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

گذشتہ روز ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی ڈیوس میں سائیڈلائن پر امریکی صدرٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی ، دورہ امریکا کے بعد یہ پاک امریکا لیڈر شپ کی تیسری ملاقات ہوگی۔

یاد رہے نومبر 2019 میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں ٹرمپ نے افغانستان میں مغویوں کی رہائی کے سلسلے میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر ادا کیا تھا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...