مریم اورنگزیب کا عمران خان پر سخت تنقید، بنی گالہ میں لنگر خانہ کھولنے کا مشورہ

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کا تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول لیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اگر تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں، عمران خان نے کنٹینر پر اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی کی اور اب وزیراعظم کے کُرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معیشت کو تباہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ روشن ترقی کرتے پاکستان اور نئے غریب، مہنگے ترین پاکستان میں فرق صرف نواز شریف اور عمران خان کا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف جانے سے لے کر، بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر اور روٹی سب مہنگی کرنے تک جھوٹ بولا۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کی صلاحیت پشاور میٹرو سے عیاں اور نالائقی و نااہلی آٹے اور چینی کے بحران سے ثابت ہوتی ہے جس پر شرم آنی چاہیے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...