امریکی فوج عراق سے کب تک نکل جائے گی؟ اہم فیصلہ سامنے آیا

عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن علی الغانمی نے کہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک امریکہ کے تمام فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کے قانون پر عمل عراقی حکومت کے لئے لازمی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن علی الغانمی نے عرب میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ عراق عوام کو اب امریکیوں کی ضرورت نہیں ہے، اس لئے امریکا کا اب کوئی بھی جواز کام نہیں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکا نے عراقی عوام کے دل زخمی کردیئے ہیں اور اب عراقی عوام کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے کہ امریکی فوجیوں کے قدم یہاں پڑیں۔

عراق امریکی کی کسی بھی چال بازی کا حصہ نہیں بنے گا اور اگرا مریکا نے کسی بھی بہانے سے یہاں قیام کا منصوبہ بنایا تو عراق اپنا قانونی حق استعمال کرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ رواں برس کے اختتام تک امریکہ کے تمام فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔ امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کے قانون پر عمل عراقی حکومت کے لئے لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت نے اس سلسلے میں بعض اقدامات انجام دیئے ہیں اور رواں برس کے اختتام تک امریکی فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...