کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم نصب

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، نیوایئر مناکر چین سے پاکستان لوٹنے والے چینی شہروں کی کڑی اسکریننگ ہوگی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کا اوریجن چین سے مل رہا ہے، اس وائرس میں مبتلا مریضوں نے چین میں سفر کیا ہے، یہ وائرس جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتاہے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ چین میں 540کروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اب تک 17لوگوں کی کرونا وائرس سے موت ہوچکی ہے، پاکستان میں ابھی تک کروناوائرس کا کوئی کیس سامنےنہیں آیا
معاون خصوصی نے کہا کہ ایک ہفتےمیں 41پروازیں چین سے لاہور، کراچی اسلام آباد آتی ہیں، کروناوائرس سے نمٹنےکیلئے اہم ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم لگایاہے، چین سے آنے والے مسافر بغیر اسکریننگ ایئرپورٹس سے باہر نہیں جاسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوست بارڈر پر چین اور پاکستان کا اہم انٹری پوائنٹ ہے، پاکستان میں اس وقت 19انٹری پوائنٹس ہیں، کروناوائرس سے متاثرہ چینی شہر میں آنےجانے کی پابندی لگی ہے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا کہ چین کا نیا سال شروع ہوا ہے، پاکستان میں کام کرنیوالے ابھی چین گئے ہیں لیکن جب چینی واپس آئیں گے تو کروناوائرس پاکستان آنے کا خطرہ ہے، نیوایئرمنا کر چین سے پاکستان لوٹنے والے چینی شہروں کی کڑی اسکریننگ ہوگی۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...