- Advertisement -

تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ ہے، وزیر داخلہ

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے نتخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے اپنے مطالبات پیش کیے، تنخواہوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔
انہوں ںے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی کا اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی اصل وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے، گزشتہ ساڑھے تین سال میں بیڈ گورننس تھی، مہنگائی میں اضافے کی وجہ بیڈ گورننس بھی ہے، بیڈ گورننس کے ایشو کو اب ختم کیا جائے گا۔