- Advertisement -

وفاقی کابینہ کی 4 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

- Advertisement -

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر 4 افرادکے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 4 افرادکے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی ہے جب کہ 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیےگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ نے 4 افرادکو ایک بارباہر جانےکی اجازت بھی دی ہے، اس کے علاوہ دو شخصیات کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایک بار باہرجانےکی اجازت دی گئی ہے۔