- Advertisement -

آصف علی زرداری سے ملاقات کا سوچ بھی نہیں سکتا ہوں: شاہ محمود قریشی

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض نے یہ ’جعلی خبر‘ پھیلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
 

شاہ محمود قریشی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی دو گھنٹے طویل ملاقات آخری اطلاعات تک شاہ محمود قریشی کی معافی قبول۔ جلدی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر گا۔
— Raja Riaz Ahmad Khan (@RajakhanMNA110) July 3, 2022
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ملتان میں اپنے بیٹے کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور لاہور نہیں گئے تھے جہاں اتوار کے روز آصف زرداری موجود تھے۔
انہوں نے چند روز قبل ہی ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں ان کی پنجاب اسمبلی کی نشست پر ناکامی کے پیچھے خود ان کی پارٹی تھی۔
تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی کا نام نہیں لیا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس میں عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔
خیال رہے کہ راجا ریاض نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ساتھ دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔
انہوں نے اپنے دعوے میں یہ بھی کہا تھا کہ آخری اطلاعات تک شاہ محمود قریشی کی معافی قبول کرلی گئی ہے اور وہ جلد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔