- Advertisement -

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خواشگوار

- Advertisement -

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم کسی حد تک خواشگوار ہوگیا ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی میں بھی بالآخر بارش ہوہی گئی۔ بارش کا سلسلہ گڈاپ، سپرہائی وے، احسن آباد اور گلشن معمار سے شروع ہوا۔
بارش کے باوجود ماحول میں حبس ہے تاہم گرمی کی شدت کسی حد تک کم ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کشمیر کے مقام ہرامان میں 69 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مون سون کی بارشوں کا حالیہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے دوپہر کے بعد بارش کی پیش گوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش سے اربن فلڈنگ کا کوئی خظرہ نہیں، تاہم 40 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سندھ میں بارش کا سسٹم کمزور پڑ چکا ہے لیکن مون سون بارشوں کاسسٹم سندھ میں موجود ہے،اس لئے سندھ کے مختلف علاقوں بالخصوص کراچی میں معتدل ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں ميں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، شادمان اور اطراف کےعلاقوں ميں بارش ہوئی۔
محکمہ موسميات نے بتایا کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور شہر میں 8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیٹی گریڈ تک رہے گا، اور دن میں ہوا 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہےگا۔