موجودہ صورتحال میں کونسی جماعت زیادہ مقبول ہے ،تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ؟سروے سامنے آگیا

اسلام آباد ( آن لائن )نجی سروے کمپنی آر پی پول کے تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت حکمراں جماعت تحریک انصاف سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

پول کے مطابق اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ کو 106، تحریک انصاف کو 72، پیپلزپارٹی کو 53، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو 13 اور ایم کیوایم کو 10 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔

لوگوں کے رجحان سے متعلق پول کے نتائج کے مطابق ن لیگ کی مقبولیت کی شرح 30.8 فیصد، تحریک انصاف کی 29 فیصد جبکہ پیپلزپارٹی کی 14.7 فیصد ہے۔

سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جو 42 فیصد تک رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ آر پی پول نامی کمپنی نے 2018 کے الیکشن سے پہلے بھی سروے کروایا تھا جسکے مطابق تحریک انصاف لیڈ کررہی تھی اور جب الیکشن کے نتائج ہوئے تو الیکشن نتائج اور آر پی پول کے نتائج میں زیادہ فرق نہیں تھ

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...