شہباز گل کو وفا ق میں بڑی ذمہ داری مل گئی, اہم عہدے کا انتخاب کرلیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے سابق ترجمان شہباز گل کو معاون خصوصی برائے میڈیا لگائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعطم عمران خان کے معاون خصوصی افتخاردرانی مستعفی ہو گئے۔ افتخاری درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے جس کے بعد شہباز گل کو افتخار درانی کی جگہ تعینات کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہباز گل اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔اس دوران انہوں نے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائی۔اس سے قبل شہباز گل کو وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان بنائے جانے کاامکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان کے طور پر کام کر رہے تھے لیکن گذشتہ برس ستمبر میں وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع کرنا مشکل تھا اس لیے عہدے سے مستعفی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تقرر و تبادلوں پر اختلافات استعفیٰ کا سبب بنے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سادہ کاغذ پر اپنا استعفیٰ لکھ کر دیا تھا۔ ڈاکٹر شہباز گل کے استعفے کی خبر آنے کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج صبح میں نے ایک اہم فیصلہ لیا۔انشاء اللہ جلد ہی آپ سب کو اس پر آگاہ کروں گا۔ : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد بھی د اس عہدے پر ڈاکٹر شہباز گل کو تعینات کیے جانے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...