وفاقی کابینہ کا اجلاس، صدرمملکت عارف علوی کی سیکیورٹی کیلئے بڑا اقدام

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدرمملکت عارف علوی کوسیکیورٹی کےلیے اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ نے 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور سیاسی اوراقتصادی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کےکردار پر بریفنگ دی گئی جبکہ آڈٹ نگران بورڈکے ممبران کے استعفوں، نئی تعیناتی ، ایگزم بینک پاکستان کےبورڈآف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے رولزآف بزنس میں ترمیم ، دیامیربھاشا ڈیم کی سیکیورٹی کےلیے433 ممنوعہ بورلائسنس کی منظوری، صدرمملکت کوسیکیورٹی کےلیےاسلحہ لائسنس کی منظوری اور اسلام آبادکی انسدادمنشیات عدالت کےجج کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

دوران اجلاس میں نوازشریف کی سزامعطلی میں توسیع کے معاملے پر وزرا کی مختلف آرا سامنے آئی ، کابینہ میں متعدد وزرا نےسزامعطلی کی مدت میں توسیع پرمشروط حمایت کی اور رائے دی کہ نواز شریف اسپتال داخل ہوتے تو مدت میں توسیع کردینی چاہیے، ڈاکٹرعدنان،عطاتارڑ صرف حکومت سے وقت حاصل کررہے ہیں۔

وزرا نے رائے دی کہ مریم نوازنےعیادت کیلئے بیرون ملک سفر کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، ہمیں عدالتی فیصلے کا انتظارکرنا چاہیے جبکہ صوبائی کابینہ حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ سے کرانے پر متفق ہوگئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...