وزیر اعظم عمران خان سے متعلق معروف کمنٹیٹر کی بڑی بات، شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے

معروف کمنٹیٹر، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے وزیر اعظم کے بارے میں دل کی بات کہہ دی،کہ عمران خان نیت کا صاف ہے اور محنت کرنے والا شخص ہے اور کمال کی اہلیت ہے اور اگر یہ تینوں اکٹھے ہو جائیں تو پھر کامیابی کو روکنا نا ممکن ہے۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ  میں نے عمران خان کے ساتھ وقت گزارا ہے اور اس سے بڑا لیڈر کوئی پیدا نہیں ہوا۔وہ سب سے زیادہ محنت کرنے والا اور ہر کام کو گہرائی سے سوچنے اور سمجھنے والا شخص ہے۔ کوئی اس کو شکست نہیں دے سکتا اور میں یہ لکھ کر دینے کیلئے تیار ہوں، جو انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جتنے بھی سیاسی تجزیے ہو رہے ہیں، مہنگائی ہے، چیخیں نکل گئیں میرے یہ الفاظ لکھ لیں عمران خان کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے  بڑا لیڈر کوئی پیدا نہیں ہوا۔وہ سب سے زیادہ محنت کرنے والا اور ہر کام کو گہرائی سے سوچنے اور سمجھنے والا شخص ہے۔
 ہم نے کرکٹ میں یہ دیکھ لیا ہے،1992ءکے ورلڈ کپ کی سب سے بڑی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں ہم ہار رہے تھے لیکن ایک شخص تھا جو کہہ رہا تھاکہ ہم جیتیں گے کیونکہ میرا ہسپتال بننا ہے۔
بڑی شخصیات سے باتیں ہوئی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس سے پہلے کبھی اتنی محنت کرنے والا اور ایماندار وزیر اعظم نہیں ملا۔ میں بیرون ممالک بہت سفر کرتا ہوں اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ہم زمین سے آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔ ہمیں پاکستان کا نام لیتے ہوئے عزت محسوس ہوتی ہے
انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں وہ کرکٹ تھی یہ ملک چلانا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ملک چلانے کیلئے بھی یہی رولز فالو کئے جا سکتے ہیں، آپ ناکامیوں سے سیکھتے ہیں اور دوبارہ کھڑے ہوتے ہیں۔ حلف برداری کے بعد جب کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تو میرے سوال پر انہوں نے کہا کہ باقی سیاستدانوں نے ناکامی سے کبھی سیکھا ہی نہیں ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...