- Advertisement -

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس آج ہوگا

- Advertisement -

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس آج 3 بجے ہوگا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔
سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ اجلاس غیر متعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
کمیٹی کا اَن کیمرہ اجلاس ہونے کے باعث میڈیا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔