- Advertisement -

100یونٹ مفت بجلی کرنے کا اعلان، الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

- Advertisement -

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں 100 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔
پنجاب ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کر کے انہیں 7 جولائی کو جواب کے لیے طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے ’روشن گھرانہ پروگرام‘ کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے نوٹس دیا۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن شیڈیول کے اعلان کے بعد حلقوں میں کسی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک روز قبل ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو مفت بجلی کی فراہمی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی کے بل حکومت اپنی جیب سے ادا کرے گی۔