- Advertisement -

پی ٹی آئی کا عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتار کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر عمر نے سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔
اسد عمر نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کل ملک بھر میں آزادئ اظہار کو دبانے کی کوشش کیخلاف احتجاج کریں گے۔درایں اثناؑ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر صحافی کی گرفتار عمران ریاض کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

میں پنجاب پولیس کیجانب سےآج شب @ImranRiazKhan کی بلاجوازگرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔ہماری قوم کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں پرمشتمل امپورٹڈحکومت کےسامنےجھکانےکیلئےملک فسطائیت کے سپردکیا جارہاہے۔یہی وقت ہےکہ ہرشخص خصوصاً اہلِ قلم وصحافت (میڈیا) یکجا ہوکر اس فسطائیت کیخلاف کھڑےہوں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 5, 2022
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت کے سامنے جھکانے کیلئے ملک فسطائیت کے سپرد کیا جارہا ہے، یہی وقت ہے کہ ہر شخص خصوصاً اہلِ قلم و صحافت (میڈیا) یکجا ہوکر اس فسطائیت کیخلاف کھڑے ہوں۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل عمران ریاض خان لاہور سے واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ اس دوران انہیں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گرفتار کیا گیا، اس موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عمران ریاض خان کی گرفتاری کو لیڈ کرنے والی ٹیم کی سربراہی آر پی او راولپنڈی نے کی اور تصدیق کی کہ انہیں تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے۔