’یو ٹرن نہیں اپنے فیصلوں پر ثابت قدم رہو‘۔۔ وزیراعظم عمران خان کے اُستاد کا خصوصی ویڈیو پیغام سامنے آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے ٹیچر اور ایچیسن کالج لاہور کے پروفیسرمولِن نے اپنے سابق طالبعلموں کو پیغام دیا ہے کہ اپنے مقصد کا تعین کرکے اس کے حصول کے لیے تمام توانائی خرچ کر ڈالو۔

عمران خان کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والی مختصر دورانیہ کی ویڈیو میں انہوں نے کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ اگر مقصد کے حصول کے دوران سیاسی یا مذہبی محاذ سے مخالفت کا سامنا رہے تو بھی اپنے مقاصد میں ثاقب قدم رہیں۔ایچیسن کالج کے موٹو سے متعلق سوال کے جواب میں پروفیسر مولِن نے کہا کہ استقامت کامیابی کی کنجی ہے۔مختصر دورانیہ کی ویڈیو میں پروفیسر میلون نے آخر میں وزیراعظم عمران خان کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں