11سالہ ننھی پری کوثر کو موذی مرض نے آلیا ویڈیو دیکھیئے

 گیارہ سالہ ننھی پری کوثر کو موذی مرض نے گھیرا تو غریب بے بس باپ نے ساری جمع پونجی علاج پر لگا دی لیکن بیماری ہے کہ بڑھتی جا رہی ہے،
ویڈیو دیکھیئے:
آنکھوں میں روشن مستقبل کے سپنے سجائے ، درد اور تکلیف سے نڈھال ، تعلیم حاصل کر کے ٹیچر بننے کی
خواہشمند گیارہ سالہ ننھی پری کوثر ہڈیوں کی بیماری کا شکار ہے،
درد کی شدت سے لمحہ لمحہ کراہتی اور سسکتی کوثر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
دوستوں کے ساتھ کھیلنے اور سکول جانے کی خواہشمند کوثر نہ اپنی ہم عمروں کے ساتھ کھیل سکتی ہے اور نہ سکول جا سکتی ہے
کوثر کی 9 سالہ چھوٹی بہن کی خواہش ہے کہ وہ بہن کے ساتھ مل کر کھیلےبے بس باپ مالی مشکلات کی وجہ سے بیٹی کا علاج کرانے سے قاصر ہے،
کوثر کے والد کامران کا کہنا ہے کہ دھیاڑی دار مزدور ہوں کیسے لاکھوں کا علاج کراوں مخیر حضرات مدد کریں
کیا ننھی کوثر کے کمزور ہوتے جسم میں ایک بار پھر طاقت پڑے گی، یا بیماری سے نڈھال کوثر کا جسم مزید کمزور ہو تا جائے گا۔ 

تبصرے
Loading...