- Advertisement -

جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی، شہباز گل

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آرہے ہیں۔
شہباز گل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے، آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں، لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا ہے اب سب نامعلوم، معلوم ہیں۔

اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں-پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینےپر دھمکیاں دی گئیں۔زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی۔اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائیلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے https://t.co/sBtQqGMs7O
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 7, 2022
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں، پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینے پر دھمکیاں دی گئیں، پھر زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی، اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے اسد عمر نے بھی اس بارے میں ٹوئٹ کرتےہوئے لکھا تھا کہ اور کتنا نیچے گرو گے؟ انہوں نے لکھا کہ عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو فون کالز کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہے۔
 

Pilot flying @ImranKhanPTI for the jalsas getting phone calls and being given threats. How low will they sink!!! #PakistanUnderFascism
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 7, 2022