- Advertisement -

تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو صحیح وقت پر پہنچائیں گے، وزیر خزانہ

- Advertisement -

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائے گی جبکہ تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو صحیح وقت پر پہنچائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ گھی بہت جلد 150روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔ آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی طور پر استحکام کی طرف چلے گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے معاملہ جلد طے ہو جائے گا لہٰذا معیشت کنٹرول میں ہے افواہوں پر کان نے دھریں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا ہماری معاشی مجبوریاں تھیں لیکن اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان بہت زیادہ کرنٹ دیفیسٹ چھوڑ کر گئے، عمران خان روس سے کم از کم 100 لیٹر تیل ہی خرید لیتے، گزشتہ نالائق حکومت کی بری پالیسیوں کا ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔