بھارت آزادی کی آواز دبانے کیلئے کشمیری نوجوانوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج آزادی کی آواز دبانے کیلئے کشمیری نوجوانوں کو بدترین تشدد اور بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمان کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آریدی کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 288 روز سے مقبوضہ وادی میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو بدترین بھارتی کرفیو کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مسلسل عالمی برادری کو بھارتی حکومت کے ناپاک عزائم اور ہندو توا ذہنیت سے آگاہ کرتا آیا ہے۔

اجلاس کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...