پی آئی اے حادثہ، طیارہ گرنے کے بعد کی ابتدائی فوٹیج منظر عام پر آ گئی حادثے کی جگہ پر افراتفری کا عالم

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے مسافر طیارہ حادثے کی طیارہ گرنے کے بعد ابتدائی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ طیارے کا ملبہ رہائشی عمارتوں پر گرا ہوا ہے جس کے بعد مقامی لوگوں میں گہما گہمی پیدا ہو گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کر جانے والی ویڈیو میں ہونے والے بھارتی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ علاقے میں موجود گاڑیوں اور عمارتوں کو بھارتی نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز ایئر برس 20 ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے عینی شاہدین کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ طیارہ سیدھا زمیں پر نہیں گرا بلکہ گھروں کی عمارتوں سے ٹکراتا ہوا زمین پر آ کر گرا۔عینی شاہدین کا مزید کہنا ہے کہ جہاز کے وہیل کھلے ہوئے تھے، جہاز کو آگ پیچھے سے ہی لگی ہوئی تھی۔ جائے حادثہ ائیر پورٹ سے پانچ سو سے چھ سو فٹ کے فاصلے پر ہے۔ تاہم دوسری جانب پی آئی سے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی حوالے سے ابھی بیان دینا نا مناسب ہو گا، واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حکام کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ واقع کراچی میں پیش آیا ہے جہاں لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی سے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس طیارے کے گرنے کے بعد کے ابتدائی مناظر کی ویڈیو اب منظر عام پر آئی ہے جس میں اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بھارتی نقصان ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کو نقصان کے بعد مقامی لوگوں میں گہما گہمی پیدا ہو گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...