ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 50,694 ہو گئی، 15ہزار201 مریض صحتیاب

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کرگئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1,067 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 50,694 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 365 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 340 اور پنجاب میں 310 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

 

سندھ

سندھ میں آج کورونا کے مزید 959 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6023 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 959 نئے کیسز ظاہر ہوئے جب کہ مزید 4 مریض انتقال بھی کرگئے۔

وزیراعلیٰ کےمطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 19,924 اور اموات 340 ہوچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مزید 690 مریض کورونا سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7015 ہوگئی ہے، مراد علی شاہ

پنجاب

پنجاب سے آج اب تک کورونا کے مزید 1073 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 18455 اور ہلاکتیں 310 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے 5312 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1326 جب کہ اموات 12 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 10کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 79 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے جمعرات کو کورونا کے مزید 106 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3074 ہوگئی ہے جب کہ 39 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 724 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعرات کو کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 365 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 340کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 7,155 ہوچکی ہے۔

کے پی میں 2198 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

جمعرات کو گلگت بلتستان میں مزید 23 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 602 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 412 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 186 زیر علاج ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...