مجھے انصار بھائی کی تلاش ہے، میں پروگرام کیلئے تیار ہوں، حامد میر

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مجھے انصار بھائی کی تلاش ہے، میں پروگرام کیلئے تیار ہوں، انصار نقوی نے کل رات پیغام بھیجا اور عید شوکیلئے ٹائم مانگا، میں نے سحری کے وقت پیغام پڑھا اور سوچا آج جواب دوں گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انصار بھائی نے کل رات پیغام بھیجا کہ ان کے چینل 24 کے عید شو کے لئے میرا ٹائم چاہئیے میں نے ان کا پیغام سحری کے وقت پڑھا اور سوچا کہ صبح جواب دوں گا۔
پھر پتہ چلا کہ وہ تو اس جہاز میں سوار تھے جو کراچی میں تباہ ہو گیا اب مجھے ان کی تلاش ہے انہیں بتانا ہے کہ میں پروگرام کے لئے تیار ہوں۔ واضح رہے پی آئی اے کی پرواز کراچی میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگئی۔
جس میں 99 مسافروں میں 51 مرد مسافر، 31 خواتین اور 9 بچے شامل تھے، بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود اور سینئرصحافی انصارنقوی کا نام بھی مسافروں میں شامل تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...