سینئر صحافی بھی تباہ ہونے والے طیارے کے مسافر، افسوسناک خبر آ گئی

کراچی (آن لائن )کراچی کی ماڈل کالونی میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تبا ہو گیا ہے جس میں 98 افراد سوار تھے جن میں نجی وی سے تعلق رکھنے ایک سینئر صحافی بھی شامل ہیں ۔تاہم ریسکیو آپریشن کے دوان اب تک ایک بچے اور ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے والے جہاز میں نجی ٹی وی 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ اور سینئر صحافی انصار نقوی بھی سوار تھے تاہم ان کے حوالے سے ابھی کوئی تازہ صورتحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صحافی انصار نقویٰ لمبے عرصے تک نجی ٹی وی نیوز کے ساتھ بھی منسلک رہے ۔ سینئر صحافی کی اہلیہ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن اسمبلی رہ چکی ہیں ، وہ عید کرنے کیلئے کراچی جا رہے تھے۔

کراچی کی ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے والا بد قسمت طیارہ کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسری عثمان اعظم اڑا رہے تھے جو کہ لینڈنگ سے عین چند لمحے قبل حاد ثے کا شکار ہو گیا ۔ ان کے علاوہ عملے میں فرید احمد چوہدری ، عبدالقیوم ، ملک عرفان ، مدیحہ ارم ، آسماءشہزادی شامل ہیں ۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پی کے 8303 فلائٹ لاہور سے کراچی آ رہی تھی حادثے کا شکار ہو گئی ۔

پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا جس میں 160 مسافروں کی گنجائش ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس میں سماجی فاصلے کے تحت صرف 91 مسافروں کو سوار کیا گیا تھا جبکہ ان کے علاوہ 7 عملے کے اراکین اور دو پائلٹ شامل تھے ۔

پی آئی اے کا طیارہ جب کراچی پہنچا اور لینڈنگ کی تیاری کرنے لگا تو پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کے لینڈنگ گیئر نہیں کھل رہے ہیں جس پر پائلٹ کو مزید ایک اور چکر لگانے کی ہدایت گی گئی تاہم جس وقت طیارہ ایک اور چکر لگانے کے بعد واپس لینڈنگ کرنے لگا تو این چند لمحے قبل یہ گھروں سے ٹکرا گیا اور گر کر تباہ ہو گیا ۔

جہاز کے گرنے کے باعث نیچے مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جہاں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، جہاز کے ٹکرانے کے باعث نیچے کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے تاہم ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...