اللہ اکبر!رسول اللہ ﷺْکی ایک اور پیش گوئی سچ ثابت، سعودی عرب کے صحرا سے پانی کا چسمہ اُبلنے لگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رسول اللہ صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی جانب سے کی گئی ایک اور پیشنگوئی پوری ہوگئی ہے کیونکہ سعودی عرب کے صحرا میں پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آقا کل عالم ، رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ و علیہ و آلہ کی جانب سے آنے والے وقت سے متعلق بہت سی پیشں گوئیاں کی گئی تھیں ،جن کو سائنس بھی سچ مان رہی ہے اور وقت نے بھی ان پیش گوئیوں کو حرف بہ حرف سچ ہوتے دیکھا ہے۔ رسول خدا حضرت محمد ﷺ کی پوری ہونے والی یہ پیشنگوئیاں ان کے عاشقان رسالت و نبوت کے ایمان میں مزید اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

آقا علیہ صلواۃ السلام نے صحرائے عرب سے ایک چشمے کے پھوٹنے کی پیشنگوئی کی تھی جو پوری ہوچکی ہے۔سعودی عرب کے صوبے القصیم میں پانی کا چشمہ اُبلنے لگا ہے ۔ اس معجزے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جبکہ اس کو دیکھنے کے لیے عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد دور دور سے دیکھنے آرہے ہیں، اس حوالے سے معروف مذہبی اکالر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس معجزے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ عامر لیاقت حسین کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’’سعودی عرب کے صوبے القصیم میں پانی کا چشمہ ابلنے گا ۔۔۔ علامات صغریٰ میں سے حدیث پاک کے مطابق ایک اور علامت ظاہر!‘‘۔ آقا علیہ صلواۃ السلام کے کہے ہوئے الفاظ کے بارے میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیز مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی یقین رکھتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں