ارطغرل غازی کے اہم کردار کی آواز میں ’دل دل پاکستان‘ نغمے کی ویڈیو وائرل

پاکستان میں مشہور ہونے والے ترک ڈرامہ سیریل دیریلیش ارطغرل میں بہادر سپاہی عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار نے دل دل پاکستان گا کر پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
عبد الرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال نے دل دل پاکستان جان جان پاکستان گنگنایا اور پاکستانی مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 ایک روز قبل ارطغرل غازی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار ’انجن التان‘ نے بھی پاکستانی مداحوں کو اردو زبان میں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ اُن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بہت زیادہ وائرل بھی ہوئی۔

Engin Altan Düzyatan, the acclaimed Turkish actor who plays the role of #ErtugrulGhazi sends Pakistani fans of #ErtugrulUrduPTV a special message on the occasion of #EidUlFitr #TRTErtugrulByPTV #EidAlFitr #عيد_مبارك #eidmubarak2020 pic.twitter.com/93pnJmKZCN
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 24, 2020
یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد ڈرامے میں علیمہ خان کا کردار ادا کرنے والی اسری بلجگ اور جلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغامات جاری کیے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
ترک اداکار جلال نے عید سے پہلے پیش آنے والی فضائی حادثے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی پروفائل پکچر پر بھی پاکستان کا جھنڈا لگایا اور ساتھ میں لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...