پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما انتقال کر گئے

گوجر خان (این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی بریگیڈیر محمد حسن بھٹی انتقال کر گئے مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے بریگیڈیئر محمد حسن بھٹی سابق حلقہ پی پی فور موجودہ حلقہ پی پی نو سے 2002/ 2007 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے تھے ان کی نماز جنازہ نواحی گاؤں پڑی فروزال یوسی چھنگی جلال میں ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ میں سابق سجادہ نشین آستانہ عالیہ بنگالی شریف سید اقرار حسین شاہ ، وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف،ایم پی اے حلقہ پی پی نو چوہدری ساجد محمود، تحصیل دار مرزا سعید

اختر، پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجر خان کے صدر چوہدری محمد عظیم، مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما راجہ حمید اختر ایڈووکیٹ،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز، راجہ خرم پرویز اشرف ،راجہ عاصم اخلاص قادر نواز قادری راجہ پرویز کیانی ،وقار قاضی ،راجہ حمید احمد سلیم ، سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...