عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک ) عظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ عثمان سامنے آگئی، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ عثمان ملک کی بیوی ہیں اور انکے خاوند عثمان کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے، حسان نیاز صرف پیسے لینے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔ آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ حسان نیازی نے ہم سے رابطہ بھی کیا کہ لڑکیوں کو پیسے دیے جائیں لیکن میں نے انکار کردیا کیوںکہ ہم حق پر ہیں۔

آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کسی کے گھر میں گھس کر کوئی کام کیا حالانکہ یہ سب غلط ہے۔ وہ میرے شوہر عثمان کا ہی دوسرا گھر ہے اور میں اسکے پیچھے ہی وہاں گئی تھی۔ آمنہ نے کہا کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے کی کوشش کررہی تھی اور میں نے اسے اس سے قبل کئی بار منع بھی کیا تھا میرا 11سال کا بیٹا ہے اور میں نے عثمان کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ اصل غلطی اسکی ہے اور اگر کوئی اصل مجرم ہے تو وہ عثمان ہے۔

آمنہ نے کہا کہ جب میں وہاں پہنچی تو وہ لڑکیاں کہتیں کہ وہ اعتکاف سے اٹھی ہیں، یہ کون سا اعتکاف تھا کہ وہ 10بجے اعتکاف سے اٹھیں اور 11بجے وہاں کوکین کی لائنیں اور شراب چل رہی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کچھ ویڈیو سامنے آئی تھیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2خواتین اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہوئیں اور انہوں نے لڑکیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے۔ عظمیٰ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ بزنس مین ملک ریاض کی بیٹیاں امبر ملک اور پشمینہ ملک اپنے 12مسلح محافظوں کے ساتھ رات کے وقت انکے گھر میں داخل ہوئیں، ان پر اور انکی بہن پر تشدد کر کے انہیں ہراساں کیا گیا جبکہ انہیں بلیک میل بھی کرنے کی کوشش کی گئی۔ عظمیٰ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...