’’اب طویل سفر ہو گا بے حد آرام دہ‘‘ پاکستان کی پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز کردیا گیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا، سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی ٹرانسپورٹ سروس کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی میں خاصی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ خاص کر سی پیک منصوبے کے آغاز اور ملک بھر میں موٹرویز کے نئے جال بچھائے جانے کے بعد سے پاکستان میں جدید سے جدید پبلک ٹرانسپورٹ سروسز متعارف کروائی گئی ہیں۔

اسی باعث عوام کا پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر اعتماد بھی بڑھا ہے۔ اس وقت پاکستان میں بہت سی کمپنیاں جدید پبلک ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں اب پاکستان میں پہلی مرتبہ پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی کمپنی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ سلیپر بس سروس شروع کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ابتدائی طور پر سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی ٹرانسپورٹ سروس کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ سلیپر بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کو بے حد آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے، جس کے باعث گھنٹوں پر محیط سفر بنا کسی تھکاوٹ کے گزر جاتا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں