گھر میں الیکٹرانک سسٹم لگانے کے لیے بلایا گیا شخص باتھ روم میں خفیہ کیمرہ لگا کے چلا گیا، پھر کیا ہوا؟ انتہائی شرمناک خبر آگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 2کروڑ مالیت کے عالیشان گھر کے مالکان نے الیکٹرانک سسٹم لگانے کے لیے ایک شخص کو بلایا اور وہ باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کرکے چلا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 37سالہ کاریگر کا نام لینن فورڈ سٹارک ویدر ہے جو اس خفیہ کیمرے سے باتھ روم استعمال کرنے والے مردوخواتین کی ویڈیوز بناتا رہا۔ اس نے جتنے لوگوں کی ویڈیوز بنائیں ان میں دو کم عمر لڑکیاں بھی شامل تھیں۔

رپورٹ کے مطابق بالآخر گھر کے ارب پتی مالک کی پوتی اور اس کے دوست نے باتھ روم میں نصب کیا گیا وہ کیمرا دیکھ لیا۔ یہ فون چارجر کی شکل کا کیمرا تھا جس میں وائیڈ اینگل لینز لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے کیمرا دیکھ کر گھر والوں کو بتایا جنہوں نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے لینن فورڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسے مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے 50ہزار ڈالر کی ضمانت پر عدالت نے اسے رہا کر دیا۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...