مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 7 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7.6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے ہوگئی۔

مزیدپڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے تک کمی، پیٹرول 15 روپے سستا

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 38 روپے 14 پیسے پر آگئی ہے۔

خیال رہے کہ 29 مئی ک وآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

سمری کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کی تجویز دیتے ہوئے اس کی قیمت81 روپے 58 پیسے سے کم کرکے 74 روپے 52 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی سفارش کی تھی۔

اس سے قبل حکومت نے مئی کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

خزانہ ڈویژن سے جاری بیان میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 44 روپے تک کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

اتھارٹی کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 33 روپے 94 پیسے اور 24 روپے 57 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

تاہم حکومت نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا تھا۔

قبل ازیں 24 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام اور مختلف شعبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 15 روپے کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے 29 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...