وفاقی تعلیمی ادارے کل (یکم جون) سے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن) حکومت کی جانب سے وفاقی تعلیمی اداروں کو کل (یکم جون) سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل (پیر) سے تمام وفاقی تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کھول دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں اداروں کے سربراہان کو آگاہ کردیا گیا ہے اور انہیں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حکومت نے دیگر ملازمین کو بھی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، وفاقی تعلیمی اداروں کے ملازمین کورونا کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دفاتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔

نوازشریف کی ایک تصویر نے دو دن سے۔۔۔عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈاکٹر شہباز گل اور فیاض الحسن چوہان سٹپٹا اٹھیں گے

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا کی وجہ سے حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے تھے۔ طلبہ کے ساتھ سٹاف کو بھی چھٹیاں دے دی گئی تھیں لیکن اب سٹاف کیلئے چھٹیاں ختم کردی گئی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...