- Advertisement -

ٹرین کی چھت پر سوار مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے

- Advertisement -

ٹرین کی چھت پر سوار مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
مسافر عید کی خوشیاں منانے کے لیے گھر جارہے تھے اور رش کے باعث ٹرین کی چھت پر سوار تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
حکام کے مطابق مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ماڑی ایکسپریس لاہور سے سرگودھا جارہی تھی کہ چنیوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق میانوالی سے ہے۔