- Advertisement -

اسرائیل سے دوستی نہ کرنے پر عمران خان کو ہٹایا گیا، شیخ رشید

- Advertisement -

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، تم لوگ لوٹوں کو عزت دے رہے ہو۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اس لیے ہٹایا گیا کیوں کہ وہ بھارت کےساتھ تجارت نہیں کر رہا تھا،عمران خان کو اس لیے اتارا گیا کیونکہ وہ اسرائیل سے دوستی نہیں کررہا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں تین بڑے چور اور ڈاکو ہیں، شہبازشریف ، نوازشریف ،آصف زرداری اورفضل الرحمان ڈاکو ہیں۔ عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں، پی ٹی آئی رہنماوں کا دعوی
انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو چوروں اورچوکیداروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، فرد جرم لگنے والوں کو وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بنا دیا گیا۔
الزامات ،معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست کا حصہ ہیں، مریم اورنگزیب
ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم اورباپ پارٹی سے کہتا ہوں کہ ان کا ساتھ چھوڑ دیں، لڑائی امریکہ اورلندن میں فلیٹ بنانے والوں سے ہے۔