- Advertisement -

امریکی غلامی چاہتے ہیں اور نہ ہی ان چوروں کی: عمران خان

- Advertisement -

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا کرتھے تو پتہ نہیں چلتا تھا لیکن لوٹوں کو شاید پتہ نہیں کہ زمانہ بدل گیا ہے، لوٹو! تم عوام میں جاؤ گے تو تین نعرے سنیں گے، سب سے پہلا نعرہ لوٹا ،دوسرا نعرہ چور اور تیسرا نعرہ…
کہوٹہ میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہوٹہ کے عوام کے جذبے کو سلام پش کرتا ہوں، اپنی بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عوام کے جذبے اور جنون کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے ماں باپ مجھے کہتے تھے کہ تم خوش قسمت ہو کہ آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہو، میرے ماں باپ ایک غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے، ہم کسی سے جنگ نہیں لڑنا چاہتے اور نہ کسی سے دشمنی چاہتے تھے، ہم ا مریکی غلامی چاہتے ہیں اور نہ ہی ان چوروں کی۔
عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے تھے ہماری ایسی خارجہ پالیسی ہو جو ہمارے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کرے، امریکی جنگ میں شرکت سے 80 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئیں، ابھی تک اس جنگ کی وجہ سے ہمارے فوجی اہلکار شہید ہو رہے ہیں، ایک دھمکی پر ہم امریکہ کی جنگ میں شریک ہوئے، میں نے امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے امریکہ کو کہا امن میں شامل ہیں لیکن جنگ میں نہیں، ہمارا روس جانے کا مقصد صرف ہمارے عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا، امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر بڑھی، ڈیزل کی قیمت میں پیٹرول سے زیادہ اضافہ ہوا، 45 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ یہاں کے میر جعفر اور میر صادق ان کے ساتھ مل گئے، لوٹے خریدے گئے، لوٹوں کی قیمتیں لگیں، ضمیر کی قیمت جو لگاتا ہے وہ شرک کرتا ہے، ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہو گئے ہیں، یہ چور 30 سال سے ملک سے پیسے چوری کر کے باہر لے کے جا رہے ہیں، مجھ پر 15 ایف آئی آرز درج کردی گئیں، یہ چور 30 سال سے ملک میں ڈاکے ڈال رہے ہیں، ہم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے۔
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور ملک سے باہر بیٹھا ہے، اگریہ مسلط رہے توہم ترقی نہیں کرسکتے، بیرونی سازش کےتحت یہ چور قوم پرمسلط ہونے کی کوشش کررہے ہیں، یہ لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، یہ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جو مرضی کر لیں ہم ان چوروں کو شکست دیں گے، لاہور میں مسٹر ایکس بیٹھا ہے جو دھاندلی کرنے کی پوری پلاننگ کر رہا ہے، میں نے صاف شفاف الیکشن کرانے کیلئے ای وی ایم لانے کی کوشش کی۔، ان سب نے مل کر ای وی ایم نہیں آنے دی، یہ ہمیشہ جعلی ووٹوں سے جیتتے ہیں، ہم نے ہر طرح سے دھاندلی کو روکنا ہے، ملک کی خاطرہم جان بھی قربان کرنےکوتیارہیں، یہ سیاست نہیں ہے، ہم اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
قبل ازیں خوشاب میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ صرف عمران خان کی نہیں بلکہ آپ سب کی جنگ ہے، آپ سب نے ان کو شکست دینے کی ذمہ داری لینی ہے، امریکہ نے یہاں کے میر صادق اور میر جعفر کے ساتھ مل کر منتخب حکومت گرائی۔