- Advertisement -

بارشوں سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی

- Advertisement -

پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے پیش نظر مری میں لینڈسلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس کے تحت راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال ،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج اور کل بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جب کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارشوں سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے، نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سےگریز کریں۔