جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی عرب میں پاکستان مزدوروں کو دیکھ کر اپنی گاڑی روک لی اور پھر ایسا کام کر دیا کہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ریاض ( آن لائن) نئے سال کے پہلے روز پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی پاکستانی مزدوروں کیساتھ ملاقات کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس پر وہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب کے کسی علاقے میں پاکستان مزدوروں کو دیکھ کر اپنی گاڑی روک لیتے ہیں اور باہر نکل کر ان سے ملاقات کرتے ہیں۔ جنرل (ر) راحیل شریف کو دیکھتے ہی پاکستانی مزدور بھی خوشی سے نہال ہو جاتے ہیں اور ان کا بھرپور استقبال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو نئی ہے یا پرانی؟ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ اس سے قبل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر نہیں دیکھی گئی اس لئے قوی امکان ہے کہ یہ حال ہی میں بنائی گئی اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں