- Advertisement -

اینکرپرسن عمران ریاض کی ضمانت منظور

- Advertisement -

لاہورہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی گرفتاری اور مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر تیسری مرتبہ سماعت کرتے ہوئے چکوال کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس علی باقر نجفی کے روبرو صحافی عمران ریاض کو پیش کیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی اور عمران ریاض کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ آپ داڑھی کے ساتھ اچھے نہیں لگ رہے۔
جس پر عمران ریاض نے کہا کہ کل قربانی کے بعد کٹوا دوں گا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ آپ ایسا کوئی بیان نہیں دین گے جس سے معاملات خراب ہوں۔