- Advertisement -

ایاز صادق وزارت سے مستعفی

- Advertisement -

ن لیگ کے رہنما ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق اپنی وزارتوں سے کیوں مستعفی ہوئے اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دے دیاذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے ضمنی انتخابات کو ہر صورت جیتنے کیلئے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی بنالی ہے اور اسی حکمت عملی کے تحت سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق نے استعفے دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ضمنی انتخابات کی الیکشن مہم میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق لاہور میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے باعث دونوں رہنماؤں نے وزارتوں سے استعفیٰ دیا ہے۔
خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں، یہ نشستیں منحرف پی ٹی آئی ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔
ایاز صادق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جبکہ سلمان رفیق پنجاب کے وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔