- Advertisement -

اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا حملہ

- Advertisement -

اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر نامعلوم افرادنے حملہ کردیا اور پھر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم پر حملہ اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں ان کے آفس کےسامنےکیاگیا، ایک خواجہ سرا نےسمیع ابراہیم سے پیسے مانگے وہ دینے لگے تو خواجہ سرا نے حملہ کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران ایک اور شخص آیا اور ویڈیو بنانے لگا بعد ازاں سبز رنگ کی گاڑی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کی رات لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔
ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے تشدد کر کے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا تھا۔