پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کے کرایوں کے متعلق بڑا اعلان، عوام میں خوشی کی لہر

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے کرایہ 12ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اندرون ملک کے لیے پروازوں پر یکطرفہ 12ہزار کرایہ وصول کیا جائے، 12ہزار روپے کرایے میں ٹیکس بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

اس سے قبل رواں ماہ 10 جون کو پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک دہائی سے زائد سے مالی خسارے میں ہے اور فضائی آپریشن 10فیصد رہ گیا ہے، اسی لیے زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ گروپ ایک سے چار تک کے ملازمین کی تنخواہوں کمی نہیں کی جائے گی جبکہ ایک لاکھ سے 2 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 فیصد ، 2 لاکھ سے 5 لاکھ تک 15 فیصد اور 5 لاکھ سے زائد تنخواہ پر 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...