کورونا وائرس کی شکار حاملہ خاتون کو 8 ہسپتالوں نے داخل کرنے انکار کر دیا، خاتون کے ایمبولینس میں ہی دم توڑ جانے کا افسوسناک واقعہ

نئی دہلی (آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس کا شکار حاملہ خاتون 8ہسپتالوں میں داخل نہ کئے جانے کے بعد انتقال کرگئی ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک 30سالہ خاتون جو 8ماہ سے حاملہ تھی گزشتہ روز اس وقت ہلاک ہوگئی جب رکشہ اور ایمبولینس میں اسے 8ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں اسے کوروناوائرس کی علامات کی بناء پر ایک سے دوسرے ہسپتال ریفر کیا جاتارہا یاپھر بیڈزکی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کرداخل کرنے سے انکارکردیا گیا۔خاتون نے جب ایمبولینس کے اندر ہی دم توڑاتو وہ اس کے اہلخانہ 13گھنٹوں کیلئے سڑکوں پر چکر کاٹتے رہے ۔یہ واقعہ شمالی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں غازی آباد کی کھوڈا کالونی کی رہائشی نیلم کماری کے ساتھ پیش آیا ۔

واقعہ نے نوئیڈا کی انتظامیہ کو ہلا کررکھ دیا ہے جنہوں نے فوری طور تمام ہسپتالوں کے نمائندوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کرلیا تاکہ ان سے بات کی جاسکے کہ کورونا وائرس کے دوران علاج کے لئے قوانین کے تحت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو علاج کے بغیر کیسے واپس بھیجا جاسکتا ہے۔ نوئیڈا میں کورونا وباء کیلئے ریسپانس آفیسر نریندرا بھوشان نے اعتراف کیا ہے کہ معاملہ تشویش کا باعث ہے ۔انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کا شکار حاملہ خاتون 8ہسپتالوں میں داخل نہ کئے جانے کے بعد انتقال کرگئی ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک 30سالہ خاتون جو 8ماہ سے حاملہ تھی گزشتہ روز اس وقت ہلاک ہوگئی جب رکشہ اور ایمبولینس میں اسے 8ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں اسے کوروناوائرس کی علامات کی بناء پر ایک سے دوسرے ہسپتال ریفر کیا جاتارہا یاپھر بیڈزکی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کرداخل کرنے سے انکارکردیا گیا۔خاتون نے جب ایمبولینس کے اندر ہی دم توڑاتو وہ اس کے اہلخانہ 13گھنٹوں کیلئے سڑکوں پر چکر کاٹتے رہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...