جو چاہے جہاں چائے ایڈمیشن لے اسکول مالکان کو ایک تحفظ ملتے ملتے رہ گیا, محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا یوٹرن

لاہور((حمزہ رحمٰن) اسکولوں میں پرموٹ ہونے والے طلباء کیلئے نئے سکول میں داخلے کے وقت عائد سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم، اب سے کچھ ہفتہ پہلے اسکول تبدیل کرنے والے طالبہ و طالبات کے لیے پچھلے اسکول سے اسکول لیونگ (school leaving certificate) کی شرط عائد کی گئی تھی، جس کے بعد اب محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کےحوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔

طلباء بغیر سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کے بھی دوسرے کسی اسکول میں داخلہ لے سکیں گے، محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ مراسلے کے مطابق فیصلہ سے پنجاب بھر کے لاکھوں طلباء مستفید ہو سکیں گے، مگر بیشتر اسکول مالکان اس فیصلے کو یو ٹرن کا نام دے رہے ہیں، جن کے مطابق بہت سے ایسے طالبات ہیں جن کی فیسس کلئیر نہیں، اور والدین کو عدالتی حکم کے مطابق 20٪ کٹوتی سے بھی مستفید کیا جارہا ہے، جس کے ساتھ ساتھ حالات کی خرابی کے بائث اسکول مالکان انسانی ہمدردی کے تحت والدین سے فیس کا مطالبہ کرنے سے گریزاں ہیں، اب اگر اسٹوڈنٹس میں اسکول بدلنے کا رجحان بڑھا تو نہ صرف طالب علم کی تعلیمی ربط متاثر ہوسکتی ہے، بلکہ اسکول ٹیچرز اور دیگر اسٹاف اپنے واجبات سے محروم ہو جائینگے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...