وزیر اعظم عمران ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بجٹ پاس نہ ہونے دینے کا دعویٰ کرنے والی اپوزیشن کہاں ہے؟ بجٹ منظوری پر وزیراعظم اور ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب رکوانے کے سوا کچھ نہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوگا، ہم اصولوں اور نظریے کی سیاست کررہے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی پوائنٹ اسکور نگ کرنے کا رویہ اپوزیشن کو ترک کرنا چاہیے۔

گورنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ حکومت 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے، ماسک سمیت دیگر حفاظتی اقدامات سے ہی کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام کو گھروں میں رکھنے کے لیے سختی کریں گے، خدا کے لیے عوام حالات کو سنجیدہ لیں، کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے، 10 ہزار سینی ٹائزر، 12 ہزار کلوروکوئن انجیکشن ڈاکٹرز کو دیے جا رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...