- Advertisement -

صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کیجانب سے قوم کو عید مبارک

- Advertisement -

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دی گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کو عید الاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات، حج اور قربانیاں قبول فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی قوم قربانی اور ایثار کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکلات سے دوچار ہے۔ مشکل حالات میں قربانی اور ایثار جیسے جذبات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر مشکلات کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد کی جائے۔